حیات بلوچ کے قتل میں ملوث اہلکار کیخلاف کارروائی ہوگی، بلوچستان حکومت

  • August 18, 2020, 11:50 am
  • National News
  • 164 Views

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بد امنی کے واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز آئین اور قانون کے مطابق ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں حیات بلوچ کے قتل سے متعلق فرنٹیئر کور کے اہلکار کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز قیام امن کے لیے تعینات ہیں اور جہاں ان پر حملے ہوتے ہیں یا بد امنی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو وہ آئین اور قانون کے مطابق ان میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک حیات بلوچ کے مارے جانے کا تعلق ہے۔اس کے حوالے سے باقاعدہ فرنٹیئر کور کے اہلکار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کا اہلکار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔