جتنا مشکل وقت آئے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

  • August 18, 2020, 3:14 pm
  • National News
  • 105 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی اور جتنا بھی مشکل وقت آئے وہ عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں اور اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قرار دیا تو امین الحق نےکراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی سمت مل گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے، 24 سالہ جدوجہدابھی ختم نہیں ہوئی، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے، ابتدائی طور پر 8ویں اور9ویں جماعت کیلئے نصاب تیار کیا جائیگا۔