مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ غلط ہونے سے 26 لاکھ ڈالر کا نقصان

  • August 19, 2020, 11:15 am
  • Science & Technology News
  • 95 Views

ہالی وڈ فلم کی ایکشن فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ غلط ہوگیا جس کے باعث فلم ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کا ایک اسٹنٹ غلط ہوجانے سے فلم ساز کو 26 لاکھ ڈالر کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تھی لیکن حال ہی میں پابندیوں میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی تھی۔

مشن امپاسبل میں شوٹنگ کے دوران اس اسٹنٹ میں اسٹنٹ مین کی مہنگی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

اسٹنٹ کے دوران اس غلطی کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے جب کہ مشن امپاسبل 7 کو 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔