بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

  • August 19, 2020, 11:27 am
  • Breaking News
  • 130 Views

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش میں اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد موقع پر پی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدنان اور رفیق کےناموں سے ہوئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کے رئیس گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور ملزمان میں ہونے والے مقابلے کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں فوری طور اسپتال منتقل کردی گئیں۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کاتعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ہلاک ہونے والے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک ملزم کا نام عدنان اور دوسرا رفیق کےنام سے شناخت ہوا ۔