حب میں ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

  • August 19, 2020, 11:36 am
  • National News
  • 177 Views

صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں اوتھل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 2 موٹر سائیکلوں کو سامنے سے آنے والی گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، گاڑی میں سوار افراد کراچی سے ٹنڈو آدم جارہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا۔

یاد رہے کہ آج سہ پہر صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔