سردارنوراحمدبنگلزئی کو عہدے سے نہیں ہٹایاگیا، سینیٹرمنظورکاکڑ

  • August 19, 2020, 3:19 pm
  • Political News
  • 173 Views

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر منظور احمد کاکڑ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری انچارج سردار نوراحمد بنگلزئی کو ہٹانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سردارنوراحمد بنگلزئی اپنے عہدے سے نہیں ہٹائے گئے ہیں،وہ پارٹی کے ایک محنتی کارکن ہے جنہوں نے پارٹی کی فعالیت کیلئے دن رات محنت کی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی واحد پارٹی ہے۔جہاں ہر کارکن کی قدر کی جاتی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں منظوراحمد کاکڑ نے سوشل میڈیا پر سردار نور احمد بنگلزئی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ سردار نور بنگلزئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کو مسترد کرتے ہیں سردارنوراحمد بنگلزئی اپنے عہدے پر فائز ہے،انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ پارٹی کارکنوں کو غلط پروپیگنڈہ کی پیروی اور قبول کرنے سے گریز کریں۔سردار نور ایک محنتی پارٹی کارکن ہیں جو پارٹی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی اپنے کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارٹی کومزید فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔