کوئٹہ میں آٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر شہری بےحال

  • August 20, 2020, 1:15 pm
  • Business News
  • 137 Views

کوئٹہ: کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آٹا، چینی اور دالوں جیسی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مہنگائی نے اپنے پر پھیلانا شروع کر دیئے، کرایانے کی دکانوں میں آٹے کا بیس کلو والا تھیلا ایک ہزار 60 روپے سے بڑھ کر 1180 روپے جبکہ چینی کی قمیت 80 روپے فی کلو سے بڑھ کر 96 روپے کلو کر دی گئی ہے جبکہ دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی بھی عوامی مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کر کے ماضی کی نسبت عوامی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے۔