پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے دالبندین سے برآمد منشیات کو جڑی بوٹی قرار دے دیا

  • August 20, 2020, 1:23 pm
  • National News
  • 224 Views

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دالبندین میں چھ ماہ قبل لیویز کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کا ڈراپ سین ہو گیا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پکڑے گئے میٹریل کو جڑی بوٹی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق رواں سال چار فروری کو دالبندین میں تعینات خاتون اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے لیویز مقابلے کے بعد منشیات کی مبینہ کھیپ پکڑنے کے بعد پریس کانفرنس کی۔جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی اس کاروائی سے ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خجک ناخوش ہیں اور لیویز اہلکار مقدمہ درج نہیں کررہے ہیں،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکواری کرائی جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ) فضیل اصغر نے سابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری کو تمام واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس بھیج دیا۔اس دوران دالبندین لیویز کی جانب سے پکڑی گئی منشیات کا ٹیسٹ پنجاب فرنزاک سائنس ایجنسی لاہور سے کرایا گیا جس کی رپورٹ چندروز قبل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پکڑا گیا میٹرل نہ منشیات ہے اور نہ نشہ آور دوا بلکہ یہ صرف جڑی بوٹی ہے،پنجاب فرنزاک کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس اسٹوری کا ڈرپ سین ہوگیا، دوسری جانب صوبائی حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر کو صرف وارننگ دے کر معاملہ ختم کردیا خاتون اسسٹنٹ کمشنر ان دنوں محکمہ نظم ونسق میں او ایس ڈی ہیں۔