ضلع سبّی میں3.3 شدت کا زلزلہ

  • August 20, 2020, 2:18 pm
  • Breaking News
  • 219 Views

بلوچستان کے ضلع سبّی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سبّی میں بدھ کی شب گیارہ بجکر 18منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 41کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبّی سے 64کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔