انٹرنیٹ ایکسپلورر کی 25 سال بعد موت

  • August 20, 2020, 2:18 pm
  • Science & Technology News
  • 165 Views

مائیکرو سافٹ نے آخر کار انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کردیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس براؤزر کو 17 اگست2021کو ختم کردیا جائے گا۔ ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکرو سافٹ نے وضاحت کی کہ مائیکرو سافٹ ٹیمز ویب ایپ اب مزید انٹرنیٹ ایکسپلورر11کو سپورٹ نہیں کرے گی جو30نومبر 2020سے اس براؤزر کا تازہ ترین اور آخری دہراؤ ہے۔ مائیکرو سافٹ کی بقیہ365ایپس اور خدمات آئندہ سال براؤزر کی سپورٹ ختم کردیں گی۔

اس براؤزر کی جگہ مائیکرو سافٹ ایج لے رہا ہے جو کمپیوٹر کی سب سےبڑی کمپنی کا نیا براؤزر ہے جو کرومیم اوپن سورس سافٹ ویئر پر انحصار کرتا ہے جسے گوگل نے گوگل کروم کیلئے تیار کیا ہے جو ایج کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں زیادہ خصوصیات دیتا ہے۔