کوئٹہ میں یوٹیلٹی سٹورز عملے کی من مانیاں، شہریوں کو اضافی اشیا خریدے بغیر چینی دینے سے انکار

  • August 21, 2020, 12:03 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ: کوئٹہ میں یوٹیلٹی سٹورز کے عملے نے من مانی کرتے ہوئے شہریوں کو اضافی چیزیں خریدے بغیر چینی فراہم کر نے سے انکار کر دیا جس سے غریب شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں چینی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے، بازار میں چینی 105روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کی ریلیف کے لئے 68 روپے فی کلو چینی کا نرخ مقرر ہے مگر شہر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر شہریوں کو 5 کلو چینی کےساتھ اضافی اشیاء خریدنے پر مبجور کیا جاتا ہے۔

اکثر یوٹیلٹی سٹورز سے ہفتے میں ایک بار چینی عوام کو فراہم کی جاتی ہے، پوسٹل کالونی میں واقع یوٹیلٹی سٹور کے انچارج کا کہنا ہے کہ جس کو چینی چاہیے وہ اضافی چیزیں خریدے۔ چینی لینےوالوں کو لمبی لمبی قطاروں میں کافی دیرتک انتطار کرنا پڑتا ہے، جن کے پاس اضافی خریداری کے لئے پیسے نہیں ہوتے انہیں چینی نہیں ملتی۔