چمن باڈر سات دن تک پیدل آمد ورفت کیلیےکھول دیا گیا

  • August 21, 2020, 12:07 pm
  • Breaking News
  • 183 Views

چمن : پاک افغان باڈر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند ہوا تھا اور 7 سات ماہ بندش کے بعد آل پارٹیز تاجر اتحاد اور صوباٸی حکومت کا وفاقی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد آج باب دوستی دوطرفہ پیدل آمدرفت کیلٸے کھول دیا گیا ۔
چمن پاک افغان باڈر باب دوستی آج سے پورے ہفتے سات دن پیدل آمد ورفت کیلیے کھلا رہےگا اور سیکورٹی احکام کےمطابق پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے اس خبر کی۔تصدیق ہوگئ کہ باڈر پر پیدل آمدرفت پورے ہفتے ہونگے۔ اور پاک افغان باڈر پر سیکورٹی ہاٸی الرٹ ہے ہزاروں افغانی اور پاکستانی شہر اپنے ملکوں میں داخل ہوگئے ہیں اور مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔