حاصل بزنجو کی وفات سے پاکستان ایک معتدل مزاج رہنماء سے محروم ہوا، ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں کو اظہار تعزیت

  • August 21, 2020, 12:09 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ: ملک بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،قبائلی وسماجی شخصیات نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بزرگ سیاستدان سینیٹر میر حاصل خا ن بزنجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آج ایک معتدل مزاج، بہادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیا،وہ جمہوریت کا وکیل اور بلوچستان کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف توانا آواز تھا۔میر حاصل بزنجو اپنی طویل و شاندار جدوجہد کے باعث سیاسی کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،دعاگوہیں کہ اللہ تعالی مرحوم میر حاصل بزنجو کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی،وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،گورنر امان اللہ یاسین زئی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز شریف،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ،جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹرسراج الحق،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو،اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ، ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل،سابق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرعثمان کاکڑ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند۔جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی صدر مولاناعبدالواسع،جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی،پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل،صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی،انجینئر زمرک خان اچکزئی،عبدالخالق ہزارہ،میر سلیم کھوسہ،سردار عبدالرحمان کھیتران،حاجی محمد خان لہڑی،نور محمد دمر،مٹھا خان کاکڑ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل،اسد اللہ بلوچ،اراکین اسمبلی میر جان محمد جمالی،ملک نصیر احمد شاہوانی،میر ذابد ریکی،اختر حسین لانگو،ثناء بلوچ،احمد نواز بلوچ،قادر علی نائل،نصر اللہ زیرے۔سید احسان شاہ،گہرام بگٹی،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ،سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی،سینیٹر کہدہ بابر،سینیٹرنصیب اللہ بازئی،انورالحق کاکڑ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،سینیٹر کبیر احمد محمد شہی،سینیٹر طاہر بزنجو،پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ،غلام نبی مری،ساجد ترین ایڈووکیٹ،نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بی اے پی کے کوئٹہ سٹی کے صدر حاجی ولی نورزئی۔عبید اللہ بابت،عبدالکریم نوشیروانی،طاہر محمود، رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی،سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)،عوامی نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ودیگر سیاسی قبائلی،سماجی رہنماؤں،سول سوسائٹی،وکلاء، ڈاکٹرز،صحافی برادری سمیت دیگر رہنماؤں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر حاصل خا ن بزنجو کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے میرحاصل بزنجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میر حاصل بزنجو ملکی سیاست میں اہم مقام رکھتے تھے انکی ناگہانی وفات سے سیاسی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہوسکتاحاصل خان بذنجو کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں،میر حاصل بزنجو کا انتقال ہمارے باعثِ صدمہ ہے،پاکستان آج ایک معتدل مزاج، بھادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیامیر حاصل بزنجو ایک عظیم آدمی کا قابلِ فخر فرزند تھے، اپنے والد کی طرح زندگی بھر جدوجہد میں رہے۔وہ جمہوریت کا وکیل اور بلوچستان کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف توانا آواز تھامیر حاصل بزنجو اپنی طویل و شاندار جدوجہد کے باعث سیاسی کارکنان کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک سینئر اور جمہوریت پسند سیاسی رہنما تھے،جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکی حل کے لئے ہر وقت بھرپور کوشش کی۔ان کی ملک اور صوبے کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامقررین نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ میر حاصل بزنجو کو جنت الفردوس میں جگہ اورپسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔