سی پیک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، عاصم سلیم باجوہ

  • August 21, 2020, 12:18 pm
  • National News
  • 135 Views

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کے مزید منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائیگا، بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرغور کیا گیا جبکہ صوبے کی ساحلی پٹی پر فشریز کا ایک اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ائی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، اس میں بلوچستان کے مزید منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شامل کئے جائیں گے۔اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو دی جانیوالی مراعات و سہولیات کے بارے میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو آگاہ کیاآخر میں فرمان زرکون نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔