کُل مسالک علمابورڈ نے محرم میں قیام امن کا 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا

  • August 21, 2020, 4:11 pm
  • National News
  • 146 Views

اہور: کل مسالک علمابورڈ نے محرم میں قیام امن کا 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا، ضابطہ اخلاق چیئرمین بورڈ مولانامحمد عاصم کی صدارت ہونے والے اجلاس میں جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ محرم کے پیش نظر کل مسالک علما بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں 10 نکاتی ضابطہ اخلاق طے کیا گیا، اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مسلمان فرقے کی تکفیر جائز نہیں، آئین میں مسلمان کی تعریف تمام اکابر کے درمیان متفق علیہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقدس شخصیات میں کسی کی توہین کرنا جرم ہے، حکومت ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے، علما محرم پروگرامز، تقریبات اور خطبات میں بین المسالک ہم آہنگی پرروشنی ڈالیں۔


علما بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ محرم میں اہل سنت اور اہل تشیع ایک دوسرے کو پروگرامز میں دعوت دیں، مذہبی رسائل اور پمفلٹس میں منافرت پر مبنی شرانگیزمواد پر پابندی عائد کی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور آئین کے قوانین پر عمل کیا جائے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو شر انگیزی سے روکا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان پر بلا تفریق عمل درآمد کیا جائے، مجالس اور جلوسوں کے دوران اوقات کی پابندی کی جائے، کل مسالک علمابورڈ اتحادامت کے بیانیہ کے فروغ کے لیے کانفرنس منعقد کرے گا۔