سندھ کے مختلف شہروں میں بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق

  • August 21, 2020, 4:16 pm
  • Weather News
  • 196 Views

سکھر:سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق اور مویشی ہلاک ہوگئے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں ابرکرم برسا تو جھل تھل ہوگیا،ٹھٹھہ اورسانگھڑمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش سے موسم سہاناہوگیا۔

مٹھی سمیت تھرپارکرمیں بھی شدید بارش ہوئی،چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے بچی سمیت2افراد جاں بحق جبکہ مویشی ہلاک ہوگئے ۔

خیرپور کے مختلف علاقوں میں مسلسل ہونے والی بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ پیرتک جاری رہے گا۔