بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کی تحقیقات کی جائیگی، شروعات اپنے حلقے سے کرونگا، سردار یار محمد رند

  • August 24, 2020, 11:41 am
  • National News
  • 129 Views

صوبائی وزیر تعلیم بلو چستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف تحقیقات پہلے اپنے حلقہ انتخاب سے کروں گا تمام ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کر ینگے کہ تمام گھوسٹ اسکولز اورملازمین اور ان کی نشاندہی کرینگے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں جیسے اسکول کھلیں گے تعلیم کے میدان میں بلوچستان میں تبدیلی ضرور آئیگی۔بلوچستان کے ہر ضلع میں ریزڈیشنل مڈل ہائی اسکولز بنانے جارہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پہلے اسمبلی اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ گھوسٹ ملازمین کیخلاف تحقیقات پہلے اپنے حلقہ انتخاب سے کروں گا 200سے زائد افراد کا نیب میں کیسز چل رہے ہیں جبکہ 44افراد کی ہم نے محکمانہ انکوائری ڈویژنل ڈائریکٹر کچھی کی جانب سے کرایا۔جس کے نتیجے میں 42ملازمین گھوسٹ نکلیں جبکہ 2کلیئر ہوگئے ہیں اگلے 5دنوں میں تمام ڈائریکٹرز وڈویژنل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیجوں گا کہ تمام گھوسٹ اسکولز اور ملازمین کی نشاندہی کریں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں اساتذہ اپنے گھر میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں۔ان کیخلاف محکمانہ کارروائی ضرور کرینگے جیسے اسکولز کھلیں گے تعلیم کے میدان میں بلوچستان کے تعلیم میں تبدیلی آئیگی بلوچستان کے ہر ضلع میں ریزیڈیشنل مڈل ہائی اسکول بنا رہے ہیں اور بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمری پر دستخط کردیں گے اور انشاء اللہ کوشش کرینگے کہ 33مڈل اسکولز جلداز جلد قیام عمل میں لا ئیں گے۔