بلوچستان کی عوام کے لیے خوشخبری ،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • August 24, 2020, 12:09 pm
  • Business News
  • 143 Views

وفاق سوئی گیس کی آمدن میں سے بلوچستان کو حصہ دینے پر راضی ہوگیا ہے۔وفاقی محکمہ توانائی کے مطابق وفاق نے سوئی گیس سے حاصل ہونے والے منافع میں سے 40 فیصد حصہ بلوچستان کو دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، بلوچستان حکومت کی جانب سے اس پیشکش کے جواب کا انتظار ہے۔

وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے درمیان پانچ سال سے تاخیر کا شکار پی پی ایل معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، حکومت نے وفاقی حکومت کو سوئی گیس کی آمدن میں حصہ دار بنانے میں رضا مندی ظاہر کردی ہے۔محکمہ توانائی کے مطابق جیسے ہی وزیراعلی بلوچستان جام کمال اس معاہدے کیلئے رضا مندی کا اظہار کرتے ہیں یہ معاہدہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔اس معاہدے کے بعد بلوچستان حکومت کو فوری طور پر 5 سال سے واجب الادا 20ارب روپے ملیں گے، جبکہ سالانہ صوبہ بلوچستان کو اس معاہدے کی مد میں 5 سے 6 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوسکے گی۔

News Source