راولپنڈی، واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی، طلاق کے بعد دھوکہ دہی سے اپنی سابق بیوی کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • August 24, 2020, 11:21 pm
  • National News
  • 200 Views

واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی، طلاق کے بعد دھوکہ دہی سے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ خاتون مسماة (ن) نے درخواست دی کہ اس نے احسن علی سے طلاق حاصل کی ، احسن علی نے دھوکہ دہی سے اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایاجس پرتھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج کیاگیا ،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے طلاق کے بعد دھوکہ دہی سے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم احسن علی کوگرفتارکرلیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او واہ کینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پرکرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔