کھانسی کا معروف شربت غیر معیاری ہونے کا انکشاف، پابندی لگا دی گئی

  • August 24, 2020, 11:28 pm
  • Health News
  • 244 Views

کھانسی کے معروف شربت کی لاٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تلف کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والے کھانسی کے معروف شربت میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ سیرپ کے اسٹاک کی فروخت پرپابندی عائد کر کے تمام صوبائی سیکرٹریز صحت،ڈائریکٹر جنرل صحت، چیف ڈرگ کنٹرولر سمیت دیگر حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ تمام میڈیکل اسٹورز سے یہ لاٹ ضبط کر کے اسے تلف کر دیا جائے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کے دنوں میں جب کھانسی کا شربت اہمیت اختیار کر گیا۔اس وقت معروف کھانسی کا شربت ہائیڈر یلین شوگر فری میں ملاوٹ اور اس کے غیر معیاری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔شکایت پر محکمہ صحت پنجاب کا موقف تھا کہ اس معاملے پر وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کریں۔ڈریپ کو نمونے بھیجے تو انہوں نے مبینہ طور پر کئی ہفتوں کے بعد آگاہ کیا کہ مذکورہ سیرپ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ہے جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ کے بیج نمبرزA0014,A0013,B0243,B0009,B003,A0016,A0015 اور A0017 پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی فروخت بند کر کے اسے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔