ساؤتھمپٹن ٹیسٹ پاکستان کی دوسری اننگز میں ایک اور وکٹ گر گئی

  • August 24, 2020, 11:35 pm
  • Sports News
  • 210 Views

ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 273 پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہوئی اور اب دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جس میں دو بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں۔

چوتھے روز کے کھیل میں پاکستان کی پہلی وکٹ 49 رنز پر گری جب شان مسعود 66 گیندوں پر 18 رن بنا کر اسٹارٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اینڈریسن کی گیند پر 42 رن بنا کر عابد علی بھی ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔ پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز کا مشکل ترین اسکور کیا جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 273 رنز تک ہی محدود رہی۔ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اظہر علی نے مشکل صورتحال میں 141 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 14 رنز بنائے۔ 11 سال بعد موقع پانے والے فواد عالم بھی صرف 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط کردار بابراعظم بھی صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اسد شفیق کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ان کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی۔ شان مسعود 4، عابد علی 1 اور یاسر شاہ 20 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

بالنگ سائیڈ میں انگلش بالر اینڈریسن چھائے رہے، انہوں ںے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے، 23 اوور کرائے اور محض 56 رنز دیے۔ براڈ نے دو، مارک بیس اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔