گھر میں قائم مدرسے میں زیرتعلیم 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

  • August 25, 2020, 11:50 am
  • National News
  • 277 Views

گھر میں قائم مدرسے میں زیرتعلیم 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ مدرسے میں زیر تعلیم 5 سالہ بچے حیدرعلی کو مدرسے کے مالک کے بیٹے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق مظرگڑھ میں تھانہ سول لائنز کے علاقے موضع لٹکراں کی بستی کچی میں ایک گھر میں قائم مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے 5 سالہ بچے حیدرعلی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کو زیادتی کا نشانہ مدرسے کے مالک کے بیٹے محمد شعبان نے بنایا. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایسے جرائم پیشہ واقعات کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں۔
تازہ رپورٹس میں پنجاب میں روزانہ اوسطاً 35 افراد کے اغواء، 11 افراد کا قتل، 9 خواتین کی عصمت دری اور 3 بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جون تک 6 ہزار 448 افراد اغوا ہوئے جبکہ اس دوران 2 ہزارسے زائد افراد قتل ہوئے اور ایک ہزار 500 سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 670 بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس نایاب حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افرا کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ جرائم کی شرح میں کمی کے لیے آئی جی پنجاب کرائم میٹنگز کر رہے ہیں۔