شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

  • August 25, 2020, 1:25 pm
  • Political News
  • 144 Views

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں جے یو آئی ف کے سربراہ نے لیگی وفد کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں ایازصادق، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں۔

شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے اے پی سی اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اور شکووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔