محرم الحرام کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

  • August 26, 2020, 11:05 am
  • National News
  • 117 Views

محرم الحرام کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وفاقی وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے موقع پر 29 اور 30 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر نویں اور دسویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محرم الحرام کی تعطیلات کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے موقع پر 29 اور 30 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔30 اگست کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوگی، جبکہ 29 اگست بروز ہفتہ کو وفاقی حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 20 اگست کے اجلاس میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا تھا۔ اعلان کیا گیا تھا یکم محرم الحرام 21 اگست جبکہ یوم عاشور 30 اگست بروز اتوار کو ہوگا۔