پاکستان میں کرونا کے مزید 12 مریض انتقال کر گئے

  • August 26, 2020, 11:13 am
  • COVID-19
  • 130 Views

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 12 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6267 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 482 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12 مریضوں نے دم توڑا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6267 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 ہے، اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 939 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1097 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جبکہ ملک بھر میں 113 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں تاحال 25 لاکھ 12ہزار337 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔