افغانستان کا بھارت سے نیا معاہدہ ہوگیا۔۔۔ دستخط کردئیے گئے

  • August 26, 2020, 11:40 am
  • World News
  • 127 Views

بھارت افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قدیم قلعی بالا حصار کی تزئین وآرائش میں مالی معاونت کرے گا، مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

بھارت نے کابل میں 5 ویں صدی کے آس پاس تعمیر ہونے والا ایک قدیم قلعہ بالا حصار کی تزئین و آرائش کی مالی اعانت کا وعدہ کیا ہے۔

صدر اشرف غنی کی موجودگی میں ہندوستانی سفیر ونئے کمار اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سفارتی نمائندے کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

بھارت سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ افغانستان چاہتا ہے اور امید ظاہر کی کہ بالا حصار منصوبہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاریخی ڈھانچے فخر سے بھری تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں، اور ان کی تزئین و آرائش سے نہ صرف ماضی کے ساتھ تعلقات دکھائے جاتے ہیں بلکہ مستقبل کی قوموں کے ساتھ بھی قوم کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے، بالا حصار صرف ایک علامت نہیں ہے۔ بلکہ ایک تاریخی نمائندگی ہے جو لوگوں کی جدوجہد اور صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہے جو عظیم کام انجام دیتے ہیں۔

صدر اشرف غنی کی موجودگی میں ہندوستانی سفیر ونئے کمار اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سفارتی نمائندے کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

بھارتی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ افغانستان چاہتا ہے اور امید ظاہر کی کہ بالا حصار منصوبہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاریخی ڈھانچے فخر سے بھری تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کی تزئین و آرائش سے نہ صرف ماضی کے ساتھ تعلقات دکھائے جاتے ہیں بلکہ مستقبل کی قوموں کے ساتھ بھی قوم کی عظمت کا اظہار ہوتا ہے۔

بالا حصار صرف ایک علامت نہیں ہے، بلکہ ایک تاریخی نمائندگی ہے جو لوگوں کی جدوجہد اور صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہے جو عظیم کام انجام دیتے ہیں۔