مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے 3 چیزوں کی یقین دہانی مانگ لی

  • August 26, 2020, 11:44 am
  • Political News
  • 149 Views

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تمام شرائط مان لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان عرصہ دراز سے خلیج موجود ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن چار پانچ روز پہلے صورتحال مختلف تھی۔شہباز شریف اب جو مولانا فضل الرحمن کو ملے ہیں اس کا اعلامیہ تو رسمی آیا ہے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے تین چیزوں کی یقین دہانی مانگی ہے۔وہ یہ کہ آپ اور ہم قیادت اکٹھے کریں گے۔بوقت ضرورت حالات خراب ہوئے تو استفعے دئیے جائیں گے۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ٹھیک ہے ہمیں بھی کہیں سے کہا گیا کہ آپ محرم کے بعد کام اٹھائیں ،نتیجہ آپ کو نظر آئے گا۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اس ’کہیں‘ نے مولانا کو کہا تھا کہ مارچ میں حکومت چلی جائے گی اور یہ بات سچ ہے۔

اور یہ بات موجود حکومت اور وزیرعظم پاکستان عمران خان کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو رہی ہے اس لیے انہوں نے قانون کو جانے بغیر کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کو واپس لے کر آئیں۔حالانکہ یہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس نہیں لا سکے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔
.ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم کیا جائے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے مشاورت کریں گے ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے