خیبرپختونخوا پولیس کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

  • August 26, 2020, 1:55 pm
  • Breaking News
  • 158 Views

چارسدہ: خیبرپختونخوا میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں شب قدر پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان نے دہشت گردی کامنصوبہ بنایا تھا، ایک دہشت گرد کے افغانستان میں بڑی تنظیم کے کمانڈر سے روابط تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے چارسدہ میں تھانہ خواجہ وس پر حملے کے لیے بمبار تیار کیا تھا، تھانہ سرو اور شبقدر سمیت پولیس موبائلز نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی تھی۔


انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہے، رفتار دہشت گردوں سے افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد ہوئی، گرفتار دہشت گردوں نے 2014 میں بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔