سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے صاحبزادے انتقال کر گئے

  • August 27, 2020, 11:01 am
  • National News
  • 119 Views

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سید مظفر علی شاہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے قائم علی شاہ سے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ سید مظفر علی شاہ کی تدفین خیر پور میں کی جائے گی۔