فیصل ایدھی سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کو بچاتے ہوئے خود ڈوب گئے

  • August 27, 2020, 11:03 am
  • National News
  • 139 Views

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی مرکز ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی سمندر میں ڈوبنےوالے نوجوان کو بچاتے ہوئے خود ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی فلاحی ادارے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آتا ہے تو پاکستان میں موجود فلاحی ادارے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔انہی فلاحی اداروں میں سب سے بڑا نام ایدھی سنٹر کا ہے۔
ایدھی سنٹر کے سربراہ فیصل ایدھی ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہیٹ ویو، سیلاب، طیارہ حادثات اور لاک ڈاؤن سمیت ملک میں آئی ہر مشکل میں لوگوں کی خدمت کرنے والے فیصل ایدھی خود مشکل کا شکار ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے شہری کو تلاش کرنے کے دوران فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی۔
ماہی گیروں نے فیصل ایدھی کو بچا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ماہی گیروں نے فیصل ایدھی کے علاوہ 5 رضاکاروں کو بھی بچا لیا ہے۔فیصل ایدھی کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کا انجن گرنے سے کشتی الٹ گئی تھی۔دودریا کے قریب فیصل ایدھی کی کشتی تیز پانی کی وجہ سے الٹ گئی تھی تاہم قریب سے گزرنے والے ماہی گیروں نے فیصل ایدھی کو ریکسیو کر لیا۔اور اس طرح ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ بال بال بچ گئے۔