کوئٹہ کسٹم کی کاروائیاں : کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

  • August 27, 2020, 11:34 am
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ کسٹم کی کاروائیاں نوشکی اور نو کنڈی چیک پوسٹوں پر کسٹمز کے عملے نے کروڑں روپے کے غیر ملکی سامان برآمد کی ۔ نوشکی کے مقام پر کسٹمز نے فرنٹیئر کور کی مدد سے علاقے میں چیک پوسٹ پر 4 کروڑ روپے مالیت کی 31 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ کے کلکٹر عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نا معلوم اسمگلر غیر ملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر ایڈیشنل کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کو خصوصی ہدایت دی جس کے بعد انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سلیم مندوخیل اور انچارج نوشکی کسٹم چیک پوسٹ انسپکٹر فرید رند کو ذمہ داری سونپی جنہوں نے گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے تعاون سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مین آر سی ڈی شاہراہ پر اندرون ملک جانے والے ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے ٹرک بھگا کر ویران مقام پر چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا کسٹم اور ایف سی کے عملے نے ٹرک تحویل میں لے کر چیک کیا تو اس میں چھپائی گئی 31 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے قبضے میں لے لی کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لیی جانے والی چھالیہ کی مالیت ٹرک سمیت تقریباً 4 کروڑ روپے بنتی ہے اسی طرح نو کنڈی کے مقام پر کسٹمز اسٹاف نے انسپیکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں اطلاعات پر ایک ھینو ٹرک کو روکا جو افغان بارڈر سے اندرون ملک جارہا تھا ۔ تلاشی کے دوران ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تلاشی پر متعلقہ ٹرک سے بڑے پیمانے پر چاۓ کی پتی کے 150 بیگز میں 10200 کلو گرام اور 870 بیگز پر مشتمل 21750 کلو گرام پولیتینز بیگز پلاسٹک دانا برآمد کی ۔ جنکی مالیت ٹرک سمیت 2کر وڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے ۔ دونوں کاروائیوں میں تقریباً 6 کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد سامان ضبط کیا ۔کسٹم کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ بلوچستان کو اس سے نجات دلا کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر سے ملنے والے اہداف کو عبور کیا جاسکے کلکٹر کسٹم عرفان جاوید نے کہا ہے کہ کسٹم کا عملہ کم افرادی قوت اور کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں