وئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کے سرعام کاروبار

  • August 27, 2020, 11:39 am
  • National News
  • 96 Views

باچا خان چوک کے ساتھ ارد گرد ایریا اور سبزی گلی کاسی روڈ پر منشیات کے اڈوں کی موجودگی اور اس کے فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کے سرعام کاروبار اور ان کی ہر علاقے میں موجودگی وفروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بالخصوص باچا خان چوک کے ساتھ ارد گرد ایریا اور سبزی گلی کاسی روڈ پر منشیات کے اڈوں کی موجودگی اور اس کے فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اس علاقے کے اردگرد مختلف افراد میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے اور جو گروہ اس میں ملوث ہے وہ پولیس سمیت تمام عوام کو معلوم ہے اور اس کے خلاف کسی بھی حکومتی اداروں اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہورہی جو قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں منشیات کی وباء نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے اور ہر علاقے کے جوان بچے اس کی عادت اپنارہے ہیں جو ان کی تباہی کا باعث ہے لیکن حکومت اور ان کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ان انسانیت دشمن عناصر کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ وباء مزید پھیل رہی ہے۔ بیان میں سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ ان کے اتحادیوں کی مسلسل لاپرواہی اور عوام دشمنی پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ان عوام دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے۔