مشکل وقت میں کراچی والوں کو لاوارث نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

  • August 28, 2020, 10:25 am
  • National News
  • 70 Views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کراچی والوں کو لاوارث نہیں چھوڑوں گا، میری حکومت کو بارش سے متاثرہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے، ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو بذات خود مانیٹر کررہا ہوں، سیلاب کی صورتحال سے بچاؤ کا بہت جلد مستقل حل نکالیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے۔
ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو بذات خود مانیٹر کررہا ہوں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اور گورنر سندھ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔این ڈی ایم اے کو سیلاب اور پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری ریسیکیو کرنے کا کہا ہے۔ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو تمام اشیائے ضروریہ پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بہت جلد سیلاب کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مستقل حل کا اعلان کریں گے۔ نالوں کی صفائی، سیوریج سسٹم کی بہتری اور واٹر سپلائی ممکن بنائی جائے گی۔اس مشکل وقت میں کراچی والوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ سے رابطے میں کراچی میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو فون کیا۔
جس میں وزیر اعظم نے گورنر سے بارشوں کی صورتحال اور لوگوں کے مسائل سے متعلق معلوم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو کراچی میں ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانی میں پھنسے لوگوں کوفوری کھانا پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔ جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ملیر اور ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جارہا ہے۔
کراچی کے دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات سے آگاہ ہوں۔ لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کا جلد انتظام کیا جائے۔ کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔