خضدار لیویز کا سیلاب متاثرین کو ریسکیو امدادی سامان پہنچایا

  • August 28, 2020, 10:44 am
  • National News
  • 119 Views

خضدار: مون سون کی بارشوں میں ڈسٹرکٹ خضدار میں سیلاب سے متاثرین افراد کو لیویز فورس خضدار نے ریسکیو کیا جبکہ متاثرہ خاندان میں ٹینٹ و راشن تقسیم کیاجن کی تفصیل درج زیل ہیں تحصیل مولہ میں لیویز فورس نے پکنک پر آئے ہوئے سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر ریسکیو کیا جس میں 50 گاڈیاں 50 موٹرسائیکل سوار شامل تھیجبکہ مولہ کے علاقہ جہاں,چٹوک,خرزان میں پھنسے ہوئے 150 سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا۔سب تحصیل زیدی میں سیلاب کی وجہ سے ایک گھر بہہ گیا متاثرہ گھر کے خاندان جس میں بوڑھے بچے خواتین شامل تھے رسی کے زریعے ریسکیو کرتے ہوئے باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیازیدی کیعلاقیتورانی,انجیری,کھوڑی,گل بٹ میں دیواریں چھتیں گرنے والے 25 خاندان کو ٹینٹ اور راشن تقسیم کیاتحصیل نال کے علاقہ گروک میں سیلاب میں پھنسے ہوئے 180 افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں کھانا بھی فراہم کیا۔جبکہ 30 خاندان کو ٹینٹ و راشن تقسیم کیاتحصیل کرخ بھلونک ایریا میں برساتی ریلے میں بہہ جانے والے M8 روٹ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لیویز فورس نے ریسکیو کیا جبکہ ان مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیاجبکہ 40 خاندان کو ٹینٹ و راشن تقسیم کیااسکے علاوہ خضدار شہر میں بارش کی وجہ سے کچے مکانات منہدم ہوئے متاثرہ 60 سے زائد خاندان کو ٹینٹ و راشن تقسیم کیا۔