کراچی میں طوفانی بارشوں سے تباہی، حادثات میں 21 افراد جاں بحق

  • August 28, 2020, 10:46 am
  • National News
  • 107 Views

شہرقائد میں بد ترین طوفانی بارش نے تباہی مچادی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ برسات کے دوران کرنٹ لگنے ، چھت سے گرنے اور ڈوبنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

گلستان جوہر میں رہائشی عمارت کی دیوار گرنے سے 4 بچے اور 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوا۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 10 اے میں قائم صائمہ اسکوائر کی عقب میں واقعے چار دیواری پڑوس کے خالی پلاٹ سے مٹی کا چھوٹا تودا گرنے سے 6 سے 12 فٹ اونچی اور 100 فٹ طویل دیوار زمین بوس ہوگئی۔

ایس ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والے 4 بچوں اور 2 خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال منقتل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی دروہ کیا ور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب پیرآباد قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی کے نزدیک مکان کی دیوار گرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں جھیل پارک کے قریب دیوار گرنے سے 18 سالہ پون کمار ہلاک ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار فیضان بارش کے باعث بائیک سلپ ہونے سے جاں بحق ہوا۔ ، کورنگی صنعتی علاقے کے جام صادق پل کے الیکٹرک آفس کے قریب سے 50 سالہ مبین کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ ابراہیم حیدری کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے رفیعہ نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کے اعداد و شمارجاری

موسلادھاربارش کے پہلے مرحلے میں لگاتر 3 گھنٹوں تک بارش جاری رہی۔ جمعرات کو سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر 223.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،سرجانی میں 193.1,کیماڑی میں 167، نارتھ کراچی 166.6,ناظم آباد 159.1، پی اے ایف بیس مسرور پر 148.5,صدر 136,لانڈھی میں 121، پی اے ایف بیس مسرور پر 148.5,صدر 136,لانڈھی میں 121، اولڈ ائرہورٹ 109.9, جناح ٹرمینل 104.2، سعدی ٹاون 101.7 ,یونیورسٹی روڈ 68.7,گلشن حدید 49 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔