بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مستعد رہیں، جام کمال

  • August 28, 2020, 10:50 am
  • Weather News
  • 109 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر محکمہ آبپاشی، مواصلات، پی ڈی ایم اے، این ایچ اے، کیسکو اور ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے ہدایت کی کہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام محکمے، ادارے اور ضلعی انتظامیہ مستعد رہیں۔ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

جام کمال نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ قومی شاہراہوں اور سڑکوں کو جلد بحال کیا جائے۔ انھوں نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کہ ڈیموں میں پانی کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے۔

وزیر اعلیٰ جام کمال نے اجلاس میں حب ڈیم کا اسپیل وے کھولنے کی ہدایت کردی، انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئےضرورت کے مطابق فنڈز کا اجراء کیا جائے۔