وزیر اعظم کو نالائقی پر مین آف دی ایئر قرار دیا گیا، فضل الرحمٰن

  • August 28, 2020, 10:53 am
  • Political News
  • 107 Views

اوکاڑہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اے پی سی کا انعقاد حالات کا تقاضا ہے، ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کیلئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے، عمران خان کو نالائقی پر مین آف دی ایئرقرار دیا گیا ، عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی ،سماجی ،معاشی اور معاشرتی حالات اس بات کا تقاضا کررہے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے اور موجودہ حکمرانوں سے عوام کو جلد ازجلد نجات دلائی جائے۔

ملک و قوم کے وسیع تر مفاد،استحکام پاکستان اور ملکی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحادضروری ہے ، شہباز شریف سے رابطہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے اور اس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

تمام اپوزیشن جماعتیں سے ملکر ایک ٹھوس اور کامیاب حکمت عملی اپنائیں گے ۔