یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

  • August 28, 2020, 2:03 pm
  • Business News
  • 160 Views

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھاری ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے۔یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سے کیا جائے گا، رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پرتیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبرسےشروع ہوگا۔
خیال رہے کہ 28 جولائی کواقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی تھی۔ سلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی تھی، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 100روپے 10پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 101روپے46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔