انسداد پولیو ورکرزکیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  • August 28, 2020, 4:03 pm
  • National News
  • 106 Views

اسلام آباد : حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، موٹرسائیکل دور افتادہ علاقوں کے پولیو ورکرز کو فراہم کی جائیں گی، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل 2مراحل میں فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں انسدادپولیوورکرزکو1254موٹرسائیکل فراہم کی جائیں گی، وفاقی دارالحکومت کے پولیو ورکرز کو 42 موٹرسائیکل جبکہ آئی سی ٹی پولیو ورکرز کو 22، سی ڈی اےکو 20 موٹرسائیکل فراہم کئے جائیں گے۔

،ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز کو 164 موٹرسائیکل ، آزادکشمیر کے پولیو ورکرز کو 376 موٹرسائیکل اور قبائلی اضلاع کےپولیو ورکرز کو 672 موٹرسائیکلیں فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل خریداری کیلئے فنڈز حکومت نےفراہم کئے، پولیو ورکرز کیلئے موٹرسائیکل کی خریداری ای پی آئی کے فنڈز سے کی گئی ہے، انسداد پولیو ورکرز کو موٹرسائیکل فراہمی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہو گا۔