آرمی چیف کا ہاکی کیلیے 50 کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان

  • August 28, 2020, 9:56 pm
  • Sports News
  • 211 Views

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےقومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے پی ایچ ایف کو آرمی ویلفیئر فنڈ سے5کروڑ روپے دینےکا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر ہاکی فیڈریشن نے ملاقات کی جس میں صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد نے ہاکی کی ترقی و ترویج سےآگاہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا ہے، حکومت قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے پر عزم ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پی ایچ ایف کیلئے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

صدرپی ایچ ایف نے ہاکی کےلئے آرمی چیف کےتعاون پر اظہار تشکر کیا، پاکستان آرمی راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 2 آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم فراہم کرچکی ہے۔