کراچی : بارش، دو روز میں 32 جاں بحق

  • August 28, 2020, 9:58 pm
  • National News
  • 144 Views

کراچی میں 2روزمیں مختلف حادثات میں 32 افراد جان سے گئے۔

کراچی میں بادل برس کر چلے گئے لیکن تباہی کی داستان پیچھے چھوڑ گئے۔ مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی پر قیامت بن کر برسا ۔ بارش نے سب تہس نہس کر کے رکھ دیا ۔

نالے اُبل پڑے ۔ دکانیں ۔ گھر اور رہائشی فلیٹس ۔ پانی کے راستے میں جو آیا ۔ بچ نہ پایا ۔

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ کی جاسکی ۔ انڈر پاسز آج بھی تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ اور اب تک مختلف حادثات میں بتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پانی اتنا تھا کہ چوبیس گھنٹے بعد بھی نہ نکل سکا ۔ شہر کے حالات یہ ہیں کہ مرکزی شاہراؤں پر قائم انڈر پاسز تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔

سڑکیں صاف تو ہوئیں لیکن شہریوں کی پریشانیاں پھر بھی کم نہ ہوسکیں۔

نشیبی علاقوں کا تو حال ہی بے حال ہے گھروں میں آئے پانی نے عمر بھر کی جمع پونجی کو تہس نہس کردیا۔

سرجانی ٹاؤن،نارتھ کراچی اور ملیر کے گوٹھ تو پہلے ہی ڈوبے ہوئے تھے جمعرات کی بارش نے صورتحال مزید بدتر کردی۔

شہر کے جن علاقوں سے پانی اترا وہاں کے مناظر بھی کچھ اچھے نہیں ۔سڑکیں بہہ گئیں ۔ شاہراؤں پر گڑھے پڑ گئے۔

شہر میں پانی تباہی مچا‌تا رہا اور انتظامیہ چہرے چھپاتی رہی ۔ پریشان حال شہریوں کی دہائیاں بھی کسی کام میں نہیں آرہیں حکام کہتے ہیں تو کہ حالات خراب ہیں لیکن اس کو درست کرنے کیلیے کوئی اقدام کیوں اور کس لیے نہیں اٹھا رہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔