نواز شریف نے باہر جانے کے لیے کیا گیا معاہدہ توڑ دیا

  • August 29, 2020, 8:07 pm
  • Political News
  • 111 Views

سینئر صحافی ہارون الرشید سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک جانے کے لیے کیا گیا معاہدہ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے معاہدہ توڑ دیا ہے۔وہ اس معاہدے پر گئے تھے کہ پارلیمانی سیاست کریں گے لیکن مزاحمت نہیں ہو گی مگر پاکستانی سیاستدانوں کو میں صبر کہاں ہے۔
نواز شریف میں تو بلکل بھی صبر نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن تلے رہیں گے کیونکہ انہیں ہر لحاظ میں فائدہ ہے۔شہباز شریف دو کشتیوں میں سوار ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اگر ان کا ساتھ نہیں دے ھہ تو ان کی کامیابی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہوتی نہیں دکھائی دیتی۔
کوئی اتحاد موجود نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمن خود ان پر عدم عتماد کر چکے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے مولانا فضل الرحمن کو چٹا جواب دے دیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو بھول جائے وہ واپس نہیں آئیں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اس وقت ہی واپس آئیں گے جب وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو جائیں گے اور نوازشریف پوری طرح سے صحتیاب اس وقت ہی ہوں گے جب اس موجودہ حکومت کی صحت پوری طرح سے خراب ہوچکی ہوگی اس سے پہلے یہ لوگ ان کا انتظار ہی کرتے رہیں گے جو حربے انہوں نے استعمال کرنے ہیں کریں اور 100طرح کے حربے استعمال کریں وہ اس طرح سے نہیں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد نوازشریف ورزش بھی کرتے ہیں ہم نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ اپنی ورزش کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کریں، جس دن نواز شریف کی ورزش کر نے والی تصویر آگئی، اس دن جو کمی رہ گئی ہے وہ بھی دور ہوجائے گی۔