قاری کے 2 دوستوں نے مدرسے کی چھت پر طالب علم کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

  • August 29, 2020, 8:34 pm
  • National News
  • 171 Views

یکہ توت میں دو افراد نے مدرسے کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکہ توت میں مدرسے کے طالب علم کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے مدرسے سے واپسی پر بتایا کہ جب وہ مدرسے سبق لینے گیا تو مدرسہ میں قاری ظفر کے ساتھ دو افراد بیٹھے جو اسے چھت پر لے گئے اور اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔
طالب علم نے چھت سے نیچے آ کر تمام کہانی قاری ظفر کو بتائی۔قاری ظفر نے بچے کو چپ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تم بدنام ہو جاؤ گے۔پولیس نے قاری ظفر اور کے ساتھ دو ساتھیوں کے خلاف بچے کے ساتھ زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ نو سالہ بیٹا مدرسہ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا تھا جہاں وہ قاری ظفر سے تعلیم حاصل کرتا تھا۔
تاہم بچے کو تعلیم دینے کی بجائے اس پر یہ ظلم ڈھایا گیا۔لاوہ ازیں ایسے جرائم پیشہ واقعات کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں۔ تازہ رپورٹس میں پنجاب میں روزانہ اوسطاً 35 افراد کے اغواء، 11 افراد کا قتل، 9 خواتین کی عصمت دری اور 3 بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جون تک 6 ہزار 448 افراد اغوا ہوئے جبکہ اس دوران 2 ہزارسے زائد افراد قتل ہوئے اور ایک ہزار 500 سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 670 بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس نایاب حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افرا کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ جرائم کی شرح میں کمی کے لیے آئی جی پنجاب کرائم میٹنگز کر رہے ہیں۔