نوجوان نے اپنی عمر سے 10 سال بڑی طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرلی

  • September 1, 2020, 12:26 pm
  • Entertainment News
  • 346 Views

نوجوان نے اپنی عمر سے 10 سال بڑی اور طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرلی ، سوشل میڈیا پر عوام نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خوش شکل اور نوجوان شہباز نے خود سے 10 سال بڑی خاتون سے شادی کی ہے جوکہ ناصرف طلاق یافتہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس خاتون کی اپنےپہلے شوہر سے 3 بیٹیاں بھی ہیں ۔
جب نوجوان سے اس شادی کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ اس نے یہ کام سنت نبوی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کیا جس کے مطابق آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح کیا تھا جو کہ عمر میں آپ ﷺ سے بڑی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے نوجوان کے اس عمل کو قابل تعریف کہتے ہوئے مثبت تبصرہ کیا ۔
ایک صارف حبیبہ نے اس کو دن کی سب سے بہترین خبر قرار دیا اور کہا کہ بات صرف احساس کی ہے ۔ ٹویٹر استعمال کرنے والی بھارت کی ایک سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے دعایہ کلمات میں لکھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی شادی پر اپنی رحمتوں کا نزول کرے اور سنت نبوی پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا کرے



اپنے تبصرے میں ایک اور صارف یاسمین خان نے کہا کہ دعا ہے یہ شادی ان کیلئے بابرکت ہو اور یہ لوگ دین کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تبصرے میں ظہٰ خورشید نے لکھا کہ ہم لوگ اپنے خود ساختہ کلچر کی بنیاد پر ہمیشہ یہ سوچ کر خوفزدہ رہتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے اور بھول جاتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ نے جب حضرت خدیجہ سے شادی کی تو وہ عمر میں آپ سے 15سال بڑی تھیں۔