وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

  • September 1, 2020, 12:27 pm
  • Business News
  • 123 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ مشکل حالات میں بارش کی تباہی اور نقصانات سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.71 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے دام میں 9.50 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

ملک میں نئے قواعد و ضوابط کے تحت ہر 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔