کوئٹہ، قبرستان کی زمین پر قبضہ کیخلاف مغربی بائی پاس کے مکینوں کا احتجاج

  • September 1, 2020, 12:45 pm
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے رہائشیوں نے قبرستان پر مبینہ قبضہ کے خلاف جبل النور کے مقام پر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا، مظاہرین نے شاہراہ پر ٹائر جلا ئے اور رکاوٹیں کھڑی کردی۔ قومی شاہراہ کی بندش کے باعث شاہراہ کی دونوں اطراف کراچی اور چمن جانے والی گاڑیوں، مسافر بسوں، ویگنوں، مال بردار ٹرکوں اور ٹرالروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شاہراہ کی بندش کے باعث مسافربسوں اور ویگنوں میں سوار بچوں، خواتین، ضعیف المعر افراد ودیگر کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑابلکہ قریبی روڈوں اسپنی روڈ، سبزل روڈ، بروری روڈ سمیت خروٹ آباد کی گلیوں میں ٹریفک بری طرح جام ہوگیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مغربی بائی پاس پر قائم قبرستان اور ملحقہ اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کیا جارہا ہے جبل النور کے تاریخی مقام پر پہاڑ میں قرآن پاک کے صدیوں پرانے نسخے محفوظ ہے۔لیکن بااثر افراد کی جانب سے مغربی بائی پاس پر قبرستان اور جبل النور کے اطراف میں مبینہ طور پر قبضہ کی کوششیں کی جارہی ہیں خدشہ ہے کہ صدیوں پرانے نسخوں کو نقصان پہنچے گا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک قبضہ مافیا کو نہیں روکا جاتا اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔