کراچی: پولیس اسٹیشن پر کریکر حملہ،2اہلکار زخمی

  • September 1, 2020, 12:55 pm
  • Breaking News
  • 126 Views

کراچی کے علاقے ميں مومن آباد میں پوليس اسٹيشن پر کريکر حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے ميں آر جی ڈی ون بم استعمال ہوا۔ سی سی ٹی وی کيمروں سے شواہد جمع کئے جا رہے ہيں۔

پولیس کے کہنا ہے کہ ماضی ميں بھی اس تھانے کو دھماکا خيز مواد سے اُڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔

حملے میں زخمی اہل کاروں کی شناخت سعيد اور عمر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملہ حاليہ دہشت گردی ميں ملوث گروہ کی واردات لگتا ہے۔

واضح رہے کہ 25 مئی 2014 کو تھانے ميں بلاک ميں نصب دھماکا خيز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ 8 جون 2014 کو ملزمان 5 کلو دھماکا خيز مواد رکھ کر فرار ہوگئے تھے۔

دونوں واقعات ميں بی ڈی ایس نے دھماکا خيز مواد ناکارہ بنايا تھا۔ ماضی کے دونوں واقعات ميں کالعدم تنظيم کا سوات گروپ ملوث تھا۔