موٹرسائیکل خریدنے کے لیے سفاک باپ نے 3 ماہ کی بیٹی کو بیچ دیا

  • September 1, 2020, 1:07 pm
  • World News
  • 143 Views

نئی دہلی: بھارت میں موٹر سائیکل اور موبائل فون خریدنے کے لیے سفاک باپ نے اپنی تین ماہ کی بچی کو بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع شکابلا پور میں واقع گاؤں تینا کل میں پیش آیا، یہ سفاک شخص کھیتوں میں مزدوری کرتا تھا جس کے گھر تین ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی اس نے اپنی بیوی کی رضامندی سے یہ واردات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنے گاؤں کے ایک آدمی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس نے قریبی گاؤں کے ایک بے اولاد جوڑے سے اس کا رباطہ کروایا اور اس آدمی کے توسط سے بچی کو بے اولاد جوڑے کے ہاتھ فروخت کردیا اور ایک لاکھ بھارتی روپے قیمت وصول کی۔

سفاک شخص نے بیٹی کو بیچنے کے بعد 50 ہزار روپے کی موٹر سائیکل اور 15 ہزار روپے کا موبائل فون خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ہمسایوں نے جب اس کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کو غائب دیکھا اور اس کے پاس موٹر سائیکل اور موبائل فون دیکھا تو انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بچی کو بازیاب کروالیا، پولیس میاں بیوی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد سے ملزم مفرور ہے تاہم اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے ڈرایا دھمکایا تھا جس کے بعد وہ اپنی پھول جیسی بچی کو بیچنے کے لیے راضی ہوگئی۔