اسرائیل نے دمشق پر میزائلوں کی بارش کر دی ، 11 شامی فوجی ہلاک

  • September 1, 2020, 10:36 pm
  • World News
  • 204 Views

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کردیا ۔ 11 شامی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ حملے میں کئی زخمی بھی ہوگئے۔شامی عسکری ذرائع کے بیان کے مطابق اسرائیل نے جنوبی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ مزید یہ کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے دیہی علاقے کی فضا میں دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کا راستہ روک دیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے شامی فوج کے اہداف پر حملے کیے۔ اس دوران سروے اور معلومات اکٹھا کرنے والے مراکز، طیارہ شکن توپوں اور کمان کے ذرائع کو نشانہ بنایا گیا۔