کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن، دکانیں مکانات خالی کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات

  • September 2, 2020, 12:26 pm
  • National News
  • 169 Views

کراچی کو تجاوزات سے صاف کرنے کا مشن شروع کردیا گیا جس کے لیے ضلع وسطی میں مساجد سے اعلانات کیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے کراچی میں برساتی نالوں کےخلاف انسداد تجاوزات آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کو گرایا جائے گا، پہلے مرحلے میں نالوں پر قائم تجارتی مقاصد کے لئے بنائی گئی عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی دکانوں کے شیڈز کو ہٹایا جائے گا۔ پھر نالہ اسٹاپ نیو کراچی، کیفے پیالہ اور ضیاالدین اسپتال کے اطراف نالوں پر کل سے تجاوزات صاف کی جائیں گی۔



ڈپٹی کمشنر وسطی ایم بی دھاریجو کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر قانونی مکانات کو خالی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی افراد کو بے گھر نہیں کرینگے، رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔